اظہارتعزیت
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے صدرڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر،سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر ،سید محمد صفدر شاہ ،ڈاکٹر جاوید اعوان،رشید احمد رضوی ، حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین اور محمد ارشد مہرنے بزرگ صحافی اور دینی جماعتوں کی مدتوںخبروں کی اشاعت میں پیش پیش رہنے والے سید امتیاز راشد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ رہنمائوں نے کہا کہ امتیاز راشدانتہائی محنتی اور اپنے پیشے سے مخلص شخصیت کے مالک تھے۔