کلین اینڈ گرین مہم صاف پاکستان کی بنیاد,پورے ملک میں 5 سال میں 10 ارب درخت لگائیں گے: وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین مہم صاف پاکستان کی بنیاد ہے‘ پورے ملک میں 5 سال میں 10 ارب درخت لگائیں گے‘ ماحو ل میں آلودگی سے انسانی زندگی 11 سال کم ہو جاتی ہے ‘ ماحو ل خراب ہونے سے بچوں کامستقبل تباہ ہو رہا ہے ‘ شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر میں طلباءنے تاریخی کردار ادا کیا ‘ اب طلباءصاف ماحول کیلئے کردار ادا کریں۔ ہفتہ کو عمران خان نے کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو شروع کرنے پر اساتذہ اور طلباءکو مبارکباد دیتا ہوں۔ جب شوکت خانم ہسپتال بنانا تھا تو بہت پیسےؑ کی ضرورت تھی اور عوامی ردعمل کم تھا۔ یہ تمام ناممکن تھا مجھے کسی نے کہا کہ پاکستان کے سکولوں میں جاﺅں اور طلباءکو ابھاروں۔ میں خیبر سے کراچی تک سکولوں میں گیا اور بتایا کہ کینسر ہسپتال بنانا ہے۔ میری ٹیم کا نام عمران ٹائیگرز تھے جو انقلاب لے آئے۔ انہوں نے پیسہ اکٹھا کیا ہسپتال اور دوسرا انہوں نے عوامی آگاہی مہم شروع کیں کہ کینسر ہسپتال ضرور ی ہے۔ وہ مہم سب سے کامیاب تھی اب مجھے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی ممالک صاف ہیں اور ہم دن بدن ملک گندا کر رہے ہیں۔ لاہور میں سردیوں میں آلودگی دنیا میں سب سے زیادہ ہو جاتی ہے جس سے بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہہا ہے۔ آلودگی سے زندگی کے 11 سال کم ہو جاتے ہیں۔ گرین اینڈ کلین مہم اس مسئلے کے حل کیلئے شروع کی ہے۔ پاکستان 7 ویں نمبر پر گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ پختونخواہ میں ایک ارب درخت اگائے اب سارے پاکستان میں 5 سال میں 10 ارب درخت اگائیں گے جس سے سارا موسم تبدیل ہو سکتا ہے۔ ہمیں صفائی کو بڑھانا ہو گا۔ کچی آبادیاں بہت گندی ہیں ان علاقوں کو بھی صاف کرنا ہے۔ کچی آبادیوں کو گھر بنا کر دیں گے اور سیوریج کا نظام بھی بہتر کریں گے۔ 5 سال بعد وہ پاکستان بنے گا کہ یورپ سے زیادہ پاکستان صاف بنے گا۔ طلباءاب پھر اس مہم کی سربراہی کریں اور عزم کریں کہ ہم نے صفائی کرنی ہے ملک کی۔ سنگاپور کا دریا گندا تھا جس کو 10 سال میں اتنا صاف کیا گیا کہ اب اس میں مچھلیاں ہیں ۔ ہم کلین اینڈ گرین پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔