جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پاک فوج کے تین اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہو گئے۔ اہلکار جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین میں آپریشن کر رہے تھے۔
افغان سرحد کے قریب کبھی دہشت گرد فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کرتے ہیں‘ کبھی مزید اندر گھس کر سکولوں کو آگ لگانے جیسی کارروائیاں کرتے ہیں۔ سکیورٹی تنصیبات اور اہلکاروں کو بھی دہشت گرد کا نشانہ بناتے ہیں۔ ان کی کارروائیوں کا نشانہ پھر سے وہ علاقے بن رہے ہیں جہاں سے ان کو مار بھگایا گیا تھا۔ وقفے وقفے سے ان کی دہشت گردی سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ پھر سے ان علاقوں میں منظم ہونے کیلئے سرگرداں ہیں۔ ان کے مذموم مقاصد انٹیلی جنس اداروں اور فورسز کو بہترین کوآرڈینیشن اور حکمت عملی کے ذریعے خاک میں ملا دینے چاہئیں۔ دہشت گردی کے اصل منابع افغانستان میں ہیں۔ اس لئے بارڈر مینجمنٹ بلاتاخیر تکمیل کی متقاضی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38