وزیر داخلہ احسن اقبال ، ایف آئی اے ، اور اینٹی کرپشن کے حکام سے اپیل
اسلام آباد(نیوزڈیسک) گوجرخان کے رہائشی عبدالروف نے وزیر داخلہ احسن اقبال ، ایف آئی اے ، اور اینٹی کرپشن کے حکام سے اپیل کی ہے کہ راولپنڈی کی متعدد عدالتوں سے فراڈ کے مقدموں میں اشتہاری ملزم شہزاد محمود جو اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہے کا نام ای سی ایل میں ڈال کر فوری طورپرگرفتار کیا جائے۔ تھانہ گوجر خان میں اس حوالے سے مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم شہزاد محمود اور اس کا بیٹا بدر علی علاقہ کے لوگوں سے زمینوں پر فراڈ کر کے بیرون ملک بھاگ گیا ہے۔ مقدمہ میں شہری عبدالروف نے بتایا ہے کہ بدر علی ملزم نے میرے 12 لاکھ 50 ہزار روپے نہیں دیئے اور سعودی عر ب چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ ملزم کے اوپر اس سے قبل بھی 15 سے زائد مقدمات درج ہیں جن میں وہ اشتہاری بھی قرار دیا گیا ہے۔ میری وزیر داخلہ احسن اقبال ، ایف ا?ئی اے، اور اینٹی کرپشن کے حکام سے درخواست ہے کہ ملزم شہزاد محمود اور اس کے بیٹےبدر علی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر انہیں گرفتار کیا جائے۔
چیف جسٹس اپنی بات سنا دیتے ہیں کوئی اور بولے تو پابندی لگا دیتے ہیں: ...
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ ملک ...
کچھ لوگوں کو سکیورٹی واپس لینے پر اعتراض ہے، جس کی زندگی کو خطرہ ہے اس ...
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے جان کے خطرے کا شکار افراد سے سکیورٹی واپس نہ لینے ...
الیکشن کمیشن نے کس قانون کے تحت سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی ...
اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ہیں کہ ...
ضلعی حکومتوں اور اینٹی کرپشن حکام کو کرپٹ عناصر کے خلاف انکوائری اور ...
خانیوال (خبرنگار) حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کا ضلعی ...
سندھ ہائی کورٹ :راحیلہ مگسی کوکرپشن الزامات کی تفتیش میں اینٹی کرپشن ...
کراچی(وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ نے مسلم لیگ کی سابق سینٹر راحیلہ مگسی ...
کراچی: شہید اہلکار سپردخاک‘ نمازجنازہ میں وزیر داخلہ سندھ‘ آئی جی و ...
کراچی (کرائم رپورٹر)گزشتہ روز تھانہ کلفٹن کی حدود توحید کمرشل پر پولیس ...