ایتھلیٹس کے جسم میں چپ نصب کرنےکی تجویز

13 اکتوبر 2017
ایتھلیٹس کے جسم میں چپ نصب کرنےکی تجویز

لاہور (سپورٹس ڈیسک )ورلڈ اولمپیئنز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو مائیک ملرنے کہا ایتھلیٹس کے جسم میں مائیکرو چپس نصب کرنے کے حق میں ہیں تاکہ قوت بخش ادویات کے استعمال کو روکا جا سکے۔ معلوم ہو سکے گا ممنوعہ ادویات کھیلوں کے دوران کارکردگی پر کس طرح اثرانداز ہوتی ہیں۔اور اسے کس حد تک بڑھاتی ہیں۔لیکن برطانیہ میں قوت بخش ادویات کی روک تھام کے ادارے کی سربراہ نکول سیپسٹڈنے کہا کہ انھیں ڈر ہے کہ یہ قدم ذاتی زندگی میں مداخلت ہو گی اور اس میں دھوکہ دہی کا اندیشہ رہے گا۔