محکمہ پی اینڈ ڈی پنجاب میں ملازمین سے یکساں سلوک کیاجاتا ہے: ترجمان

13 اکتوبر 2017
محکمہ پی اینڈ ڈی پنجاب میں ملازمین سے یکساں سلوک کیاجاتا ہے: ترجمان

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ پی اینڈ ڈی پنجاب کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ محکمہ پی اینڈ ڈی میں تمام ملازمین کو قواعد و ضوابط اور حکومتی پالیسی کے تحت کا م کرنے کے نا صرف مساوی مواقع فراہم ہیں بلکہ ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار اور جدت پیدا کرنے کے لئے مقامی اور بیرون ملک میں تربیت کا خصوصی اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔