امریکی صدر نے مودی کی زبان بولتے ہوئے بھارتی ایجنٹ ہونے کا ثبوت دیا ہے: محمد علی قادری

13 اکتوبر 2017

لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ممتاز رہنما مولانا محمد علی قادری ہوا جسمیں متفقہ قرار داد کے ذریعے امریکی صدر کے اس بیان پر کہ سی پیک متنازعہ علاقہ میں ہے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی زبان بولتے ہوئے بھارتی ایجنٹ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔