ارجنٹائن میں بکھرے چینی ثقافت کے رنگ

13 اکتوبر 2017
ارجنٹائن میں بکھرے چینی ثقافت کے رنگ

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں موسم خزاں کے سالانہ میلے کا آغاز ہوتے ہی جگہ جگہ فیسٹیولز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ گزشتہ دنوں اس ہی مناسبت سے ارجنٹائن میں مقیم چینیوں نے بھی شاندار پرفارمنس پیش کرکے چینی ثقافت کے رنگ بکھیر دئیے۔ اس موقع پر چینیوں نے شیر اور ڈریگن کے کاسٹیومز پہن کر حصہ لیا اور چین کے روایتی لائن اور ڈریگن ڈانس کا مظاہرہ پیش کیا۔