
کراچی: پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی شہلیلابلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شہلیلا بلوچ کی گاڑی کو گذشتہ روز ڈیفنس میں حادثہ پیش آیا تھا، جس میں وہ انتقال کرگئیں۔ شہلیلا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویمنز ونگ کی روبینہ عرفان کی صاحبزادی تھیں۔