پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ شریف برادران قومی سلامتی کے ادارے پر اپنا مکمل طرح سے کنٹرول چاہتے ہیں،شریف برادران کے پیچھے بہت بھاری سرمایہ کاری ہے۔ 12اکتوبر 1999کی طرح آج بھی سازشوں کا مرکز وزیر اعظم ہاﺅس ہی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کاخاتمہ شریف برادران کبھی بھی نہیں چاہیں گے، یہ اقتدار میں آئے نہیں بلکہ لائے گئے ہیں۔ یہ قومی سلامتی کے ادارے پر اپنا مکمل کنٹرول چاہتے ہیں۔ انگریزی اخبار کی خبر اس کا آغاز ہے، خبر چھپی نہیں چھپوائی گئی تھی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024