30 اکتوبر کو حکومت کو مفلوج کر دیں گے، حکمرانوں کو بیرون ملک اثاثوں کا حساب دینا پڑے گا : عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے علماءکے وفد نے ملاقات کی اور تحریک انصاف کے 30 اکتوبر کے احتجاج کی حمایت کی۔ عمران خان نے کہا 30 اکتوبر کو تحریک انصاف حکومت کو مفلوج کر دے گی۔ بنی گالا میں مفتی سعید کی سربراہی میں علماءکے وفد نے عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف کے 30 اکتوبر کے احتجاج کی حمایت کی۔ علماءنے کہا کہ پانامہ لیکس اور کرپشن کے معاملے کو جمعہ کے خطبات میں اٹھایا جائیگا اور کرپشن اور پانامہ لیکس کے خلاف عوام میں آگہی پیدا کرینگے۔ عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیخلاف بیداری پیدا کرنے میں علماءکی بھی ذمہ داری ہے۔ معاشرے کے تمام طبقات کو 30 اکتوبر کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ پانامہ لیکس تحریک انصاف نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ حکمرانوں کو بیرون ملک اثاثوں کا حساب دینا پڑے گا