آرمی چیف نے 10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

13 اکتوبر 2016 (18:39)
 آرمی چیف نے 10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10دہشتگردوں کو سزائے موت کی توثیق کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد معصوم شہریوں ،پولیو ورکرز، پولیس اور مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی۔ ان دہشتگردوں میں شاہد پولیو ورکرز، این جی اوز کے 11 اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔ دہشتگردوں میں انور زیب، ظفر، حسین اور دیگر شامل ہیں۔