وزیراعظم کے سب سے بڑے خیرخواہ عمران خان ہیں:خورشید شاہ

13 اکتوبر 2016 (13:09)

سکھر:اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہاہے کہ لگتا ہے وزیراعظم نوازشریف کے سب سے بڑے خیرخواہ عمران خان ہیں. وہ نوازشریف کو دن بدن مضبوط کر رہے ہیں .خفیہ اجلاسوں کی باتیں باہرآنا افسوسناک ہے ۔سکھر میں خورشید شاہ میڈیا کے سامنے آئے تو عمران خان کی سیاسی حکمت عملی پر سوال اٹھا دئیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے وزیراعظم کے سب سے بڑے خیرخواہ عمران خان ہیں ۔ خورشید شاہ نے امید ظاہر کی کہ جتنا حکومت پر دباﺅ ہے وہ ایک ماہ میں وزیرخارجہ لے آئے گی ۔خورشید شاہ نے سیاسی و عسکری اجلاس کی خبر باہر آنے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے حکومت کی ناکامی قرار دیا.