آئی جی پنجاب کا ڈبل سواری میں گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم

13 اکتوبر 2016 (12:39)
آئی جی پنجاب کا ڈبل سواری میں گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم

لاہور: آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے صوبے بھر میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی میں گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پنجاب مشاق سکھیرا نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے پرامن طور پر اختتام پذیر ہونے کے فوری بعد صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کے خاتمے کا اعلان کیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ یوم عاشور کے پرامن طور پر گزرنے کے باعث ڈبل سواری کی خلاف ورزی میں گرفتار افراد کی گاڑیوں کے کاغذات مکمل ہونے پر ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے محرم الحرام میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش بھی دی۔