لندن: متحدہ قومی موومنٹ لندن نے عامر خان، خواجہ اظہار، فیصل سبزواری اور کشور زہرا کی پارٹی کی بنیادی رکنیت خارج کردی۔ ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلا میہ کے مطابق پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر عامر خان، خواجہ اظہارالحسن، فیصل سبزواری اور کشور زہرا کی بنیادی رکنیت خارج کردی جب کہ بانی ایم کیو ایم کے چاہنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان افراد سے تعلق نہ رکھیں۔ اعلا میہ کے مطابق لندن سیکرٹریٹ نے فاروق ستار کی پارٹی کی بنیادی رکنیت پہلے ہی ختم کردی تھی جس کے بعد کارکنان کو ان سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہ رکھنے کا کہا گیا تھا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024