2014 کے آخر تک افغان جنگ ختم کر کے فوجیوں کی واپسی چاہتے ہیں : امریکہ
واشنگٹن (نیٹ نیوز) وائٹ ہا¶س نے کہا ہے کہ امریکی صدر 2014ءکے آخر تک افغان جنگ ختم کرکے فوجیوں کی واپسی چاہتے ہیں۔ وائٹ ہا¶س سے جاری بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما 2014ءکے آخر تک افغان جنگ ختم کرکے فوجیوں کی واپسی چاہتے ہیں، افغانستان میں مقامی فورسز کو طاقتور اور مستحکم کیا جا رہا ہے جبکہ امریکی صدر بارک اوباما نے افغانستان اور پاکستان میں القاعدہ کے مزاحمت کاروں کو ختم کرنے کا وعدہ پورا کیا۔