واشنگٹن (آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر عبد اللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے عالمی امداد سے انکار کے باعث مشکلات پیدا ہوئیں ،عالمی برادری پاکستان کی امداد کی اپیلوں سے تنگ آگئی ،نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وقتاً فوقتا امداد دینے والے عالمی امدادی ادارے اور ممالک پاکستان کی ہروقت امداد کی اپیل سے تنگ آگئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک ماہ قبل جب یو این ڈی پی سے بات چیت کر کے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جائزہ لینے کے لئے گئے تو منتخب وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے متاثرین کے لئے امداد کی بات کی تو انہوں نے منع کر دیا لیکن صدر کی مداخلت سے امدادی سرگرمیاں چل پڑیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024