فصیح بخاری کی نامزدگی مسلم لیگ ن نے غیرقانونی قرار دیدی:ذرائع‘ نثار آج صدر کو جواب دینگے
اسلام آباد (محمد نواز رضا+وقائع نگارخصوصی) باخبرذرائع سے معلوم ہوا ہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے صدر زرداری کی طرف سے ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کا نام بطور چیئرمین نیب تجویز کرنے کو غیرقانونی قرار دیدیا ہے اور کہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں چیف جسٹس کو بھی چیئرمین نیب کی تقرری کے مشاورتی عمل میں لازمی شریک کیا جائے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار آج صدر زرداری کو ان کے خط کا جواب دیں گے۔ اس بات کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں کیاگیا جو پنجاب ہاوس میں محمد نواز شریف کی زیرصدارت منعقد ہوا۔چودھری نثار کے جواب کے بعد چیئرمین نیب کی تقرری پر ڈیڈ لاک پیدا ہونے کا امکان ہے۔