کابل (آن لائن)افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ میں انٹیلی جنس سربراہ و قبائلی رہنما سمیت اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ امریکہ کے بگرام فوجی اڈے پر بم حملہ کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ اٹھارہ روز کے دوران 118 طالبان جنگجوﺅں کو شہید کیا گیا ہے۔ ۔31افغان فوجی بھی ہلاک ہوگئے۔ ادھر طالبان ترجمان قاری یوسف نے انٹیلی جنس چیف کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ نیٹو ترجمان جنرل کرسٹن نے افغانستان میں استحکام یقینی بنانے کے لئے افغان حکومت کے ساتھ اتحاد کے عزم کو دہرایا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024