کراچی ( مانیٹرنگ نیوز) القاعدہ پاکستانی سیکورٹی حکام کی حراست سے اسامہ کی بیواﺅں اور بچوں کو چھڑانے کے لئے حملے کی سازش کر رہی ہے۔ پاکستانی وزارت داخلہ کو خدشہ ہے کہ القاعدہ سرکاری عہدے دار کو اغوا کرکے تاوان میں اسامہ کی بیویوں اور بچوں کی رہائی کامطالبہ کرسکتی ہے۔سعودی عرب اور یمن کی حکومتوں کی طرف سے اسامہ کے خاندان کو واپس لینے سے انکار کے بعد پاکستانی حکام مشکلات کا شکار ہیں۔ برطانوی اخبار میل کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ اسامہ بن لادن کی بیواﺅں کوپاکستانی سیکورٹی حکام کی حراست سے چھڑانے کے لیے اغوا کی سازش تیار کر رہی ہے۔ پاکستانی حکام کو خوف ہے کہ القاعدہ پاکستانی حکومتی عہدے دار کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ اسامہ بن لادن کی تین بیواﺅں اور آٹھ بچوں کو ان کے حوالے کرنے پرحکومت پاکستان کو مجبور کیا جا سکے۔ کہا جاتا ہے کہ اسامہ کی بیویاں اپنے شوہر کے ساتھ ابھی بھی وفادار ہیں اور امریکی حکام کی کھل کر مخالفت کرتی ہیں۔ان میں سے کسی پر جرم عائد نہیں کیا گیا۔اخبار نے ایک پاکستانی عہدیدار کی ٹائمز سے گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ تحریک طالبان کی مدد سے القاعدہ ان کو آزاد کرانے کیلئے حملہ کر سکتی ہے اس لیے اب تک ہم ان کے مقام کو خفیہ رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ہم سیکورٹی وجوہات کی بناءپر ایک مخصوص مدت کے بعد انہیں ایک محفوظ جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے رہتے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024