لاہور( نیوز رپورٹر) موسم میں بہتری اور بجلی کی پیداوار میںاضافے کے بعد ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4گھنٹے تک کا رہ گیا ہے۔ پنجاب کے بڑے شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے جبکہ بجلی کے خسارے کو پورا کرنے کیلئے دباﺅ چھوٹے قصبوں اور دیہات پر ڈال دیا گیا ہے۔ دوسری طرف پیپکو ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بجلی کی پیداوار اور طلب14144 میگا واٹ ہے جس کے بعد کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔پانی سے بجلی کی پیداوار 5236 میگا واٹ ، تھرمل سے 1826 میگا واٹ، آئی پی پیز سے 6944میگا واٹ اور رینٹل پاور پلانس ے 138میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024