لاہور(وقائع نگار خصوصی) پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ 12اکتوبر 99ءکو جمہوری حکومت پر شب خون مارنے والے مجرم کو پابند سلاسل کر کے اسکے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرایا جائے ۔ ڈینگی کے خاتمے کےلئے پنجاب حکومت کی کوششیں مثالی ہیں ۔احتساب ایکٹ کے نفاذ کے بغیر کرپٹ عناصر سے جان نہیں چھڑائی جا سکتی ۔عمران خان سیاسی جماعتوں کا کچرا اکٹھا کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار کے کراچی شہداءہال میں یوم سیاہ کے حوالے سے منعقد ہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر خواجہ محمود احمد رانا اسد اللہ خان اقبال احمد خان سعید طاہر سلہری عبدالماجد سہیل اور دیگر وکلاءنے بھی شرکت کی ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024