اسلام آباد پولیس نے دہشت گردی کی ایک اور کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک گاڑی سےبڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے چٹھہ بختاور کے بعد گولڑہ کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کے گولڑہ ٹول پلازہ کے قریب ایک مشکوک کار کو روکا گیا۔ تلاشی لینے پر کارسےبھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق کار سے گیارہ خود کار رائفلز، سات پستول، تین بارہ بور رائفلز اور ہزاروں گولیاں اور پانچ دور بینیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے کردو ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔