امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراس مین کی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی خصوصی نمائندے مارک گراس مین دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں ان کا اعلیٰ فوجی و سول حکام نے استقبال کیا۔ مارک گراسمین نےآرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی.دونوںرہنماؤں نے حقانی نیٹ ورک سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی اور پاک امریکا تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی. مارک گراس مین اپنے دورہ پاکستان میں صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات بھی کریں گے. ان ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں حالیہ کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام اس ملاقات میں کولیشن سپورٹ فنڈ کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔ مارک گراس مین کا دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے