چین میں زِگ زیگ کار ریسنگ شروع ہوگئی،مقابلے میں مختلف ممالک کے بیس سے زائد کار ریسر شرکت کررہے ہیں۔
چین کےعلاقےچِنگلونگ کاؤنٹی میں ہونے والی اس زِگ زیگ ریسنگ میں بیس سےرائد ریسرز نے حصہ لیا۔ پہاڑی علاقے میں ہونے والی اس ریس کو چوبیس زِگ کا نام دیا گیا ہے جس میں چارکلومیٹر کے فاصلے میں چوبیس موڑ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سڑک بلندی کی طرف بھی جاتی ہے اور اس کی اونچائی دوسوپچاس میٹر ہے۔ ریس میں حصہ لینے کیلئےایک ایرانی ریسر بھی موجود تھے، جن کا کہنا تھا کہ وہ اس ریس میں حصہ لے کر بہت خوش ہیں۔