شمالی وزیرستان، ڈانڈے درپا خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے، چار افراد جاں بحق، دس سے زائد زخمی ۔
امریکی جاسوس طیارے نے میران شاہ سے تین کلومیٹر دور ڈانڈے درپہ خیل میں ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے دو میزائل فائر کیئے جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا، گھرمیں موجود چارافراد موقع پر ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے، حملے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں، مقامی لوگوں کے مطابق ڈرون میزائل کا نشانہ بننے والے تمام افراد مقامی تھے اور وہ کسی قسم کی تخریب کاری میں ملوث نہیں تھے۔ حملے کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔