مکرمی! مشاہدہ میں آیا ہے کہ ہماری بچیوں کی تربیت جس نہج پر کی جا رہی ہے، اس سے کافی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ نوجوان بچوں اور بالخصوص بچیوں کو کیبل ٹی وی کے ذریعے بھارتی کلچر سے روشناس کروایا جا رہا ہے۔ نوجوان نسل کے جذبات شو بز کلچر سے ہیجان انگیز ہو جاتے ہیں جس سے ان میں اعتماد کی کمی کے ساتھ ساتھ بے راہ روی اور گھروں سے بغاوت کرکے بھاگنے کا رحجان بھی عام ہو رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مائیں اسلامی اصولوں کے مطابق اپنی بچیوں کی صحیح تربیت کریں، انہیں مناسب پیار دیں اور اُن میں اُن کی ذات کی اہمیت کا احساس پیدا کریں تاکہ یہ قیمتی آبگینے مجروح ہونے سے بچائے جا سکیں۔(ثمرِ راحت ثمر، گوجرانوالہ)
بہترین نشو و نما اولاد کا حق ہے
مکرمی! آج کی مصروف زندگی میں والدین کے پاس اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے وقت نکالنا چیلنج کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ خاص طور پر ملازمت پیشہ والدین تو بچوں کو بہت کم وقت دیتے ہیں۔ والدین کے لئے ضروری ہے کہ بچوں کی نشو و نما، فطرت کے عین اصول کے مطابق کریں اور اس کے لئے مکمل معلومات سے آگاہی بہت ضروری ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکے اور اس طرح ان کے اعتماد کو مزید اُجاگر کیا جا سکتا ہے۔
(سارہ طارق....شعبہ ابلاغیات ،گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج، چونا منڈی، لاہور)
سیکولرز کا المیہ
مکرمی ! سیکو لر حضرات جو حکومت میں ہوں یا حکومت سے با ہر ہوں ان کی خصلت ایک جیسی ہو تی ہے۔یعنی دین دشمنوں سے محبت۔دینداروں سے نفرت۔پاکستان میںسیکولر ذہن کے یہ لوگ ہر داڑھی والے کو دہشت گرد کہتے ہیں۔نمازروزوں کے پابند اور حضور ﷺ کے طریقوں پر چلنے والوں کو یہ بنیاد پرست کہتے ہیں۔یہ نام ان کے آقا چچا سام نے رکھا ہے۔چونکہ یہ ہر وہ کام کرتے ہیں جو ان کے آقا (امریکہ)کو پسند ہو۔توہین رسالت کے خلاف جو شق علمائے کرام کی جد وجہد کے بعد پاکستان کے آئین کا حصہ بنی ، اس کو یہ بے دین لوگ اپنے آقا کی خوشنودی کے لئے ختم کرانا چاہتے ہیں۔ ( ساجد شیخ۔فون نمبر۔0312-9200093 لاہور )