مکرمی! پاکستان کے جو بھی مسائل ہیں ان میں سے اب تو زیادہ تر امریکہ کے پیداکردہ ہیں۔ ہم کیوں اس جنگ میں شریک ہیں جس سے ہمارا صرف و صرف نقصان ہی ہے، کیا ملا ہے؟
کیا ملا ہے اس جنگ سے پاکستان محفوظ ہو گیا ہے؟ عوام سکون سے اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں؟ یہ حکومت یا پچھلی حکومتیں کیوں امریکہ کی چمچہ گیری کرتی ہیں، یہ کیوں نہیں سوچتے کہ امریکہ صرف اپنا تحفظ چاہتا ہے اسے سب سے خطرہ ہے۔ باقی سب کو اس سے کوئی خطرہ نہیں؟
(عابدہ نذیر احمد .... ڈاکخانہ خاص ضلع سیالکوٹ، تحصیل پسرور، ڈاکخانہ سوکنونڈ)
بےنظیر انکم سکیم
مکرمی! جب سے فرزانہ راجہ صاحبہ کو مکمل وزیر کا درجہ ملا ہے۔ اس وقت سے بے سہارا اور بیوہ خواتین کو کبھی رقم آئی ہے کبھی نہیں۔ اس مرتبہ تو ان خواتین کا رمضان اور عیدالفطر بھی امداد کے بغیر گزری ہے۔ صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان جناب یوسف رضا گیلانی سے درخواست ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں اور ان بے سہارا خواتین کو باقاعدگی سے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت امداد دلائی جائے۔(اختر علی خاں .... جنرل سیکرٹری عوامی ایکشن کمیٹی سنت نگر اسلام پورہ ساندہ لاہور)
مقدس اوراق
مکرمی! اردو، عربی، فارسی اور انگریزی اخبارات کے کاغذ ردی نہیں۔ ہر اخبار پر سینکڑوں اسمائے عظیم ہوتے ہیں۔ مزارات پر قرآنی آیات والی چادریں منت اتارنے کےلئے چڑھائی جاتی ہیں۔ یہ کسی ملنگ نے سر باندھ لی۔ یا کسی کی دستار بندی کرا دی۔ پھر یہ چادر کسی میت پر ڈال دی گئی۔ پھر یہ چادر کسی عام قبرستان میں کسی قبر پر ڈال دی گئی۔ جن کو کتے بلیوں اور پرندوں نے خراب کر دیا۔ پھر بارش یا تیز ہوا کے جھونکوں نے ان قرآنی آیات کی چادر کو تار تار کر دیا۔ اب یہ چادر قبرستان میں بکھری پڑی پاﺅں کے نیچے مسل دی گئی۔
وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کر اور ہم خوار ہوئے تارکِ قرآن ہو کر
اے مسلمانو اور ہمارے حکمرانو کچھ ہوش کرو۔ اللہ تعالیٰ کے غیظ و غضب کو نہ آزمائیں۔ اب خدا کا عذاب نہ آئے تو اور کیا آئے، ہر شہر ہر گاﺅں میں ان مقدس اوراق کو رکھنے کےلئے قرآن محل تعمیر فرمائیں۔ آبادی کے لحاظ سے کوئی کمرہ تعمیر کریں۔ یا نزدیکی مراکز سے رابطہ کریں۔(غلام مصطفی عرف غلام فرید .... گوگیرہ روڈ محلہ عیدگاہ پاکپتن شریف نزد مسجد سیدہ فاطمہ 0323-7107336)