سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم خان نے کہا ہے کہ اگر یہ سسٹم فلاپ ہوا تو اس کی ذمہ داری بھی ان سیاستدانوں پر ہو گی جنہوں نے اڑھائی سال میں عوام کو کچھ نہیں دیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےگوجرانوالہ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ فضل کریم خان کا کہنا تھا کہ آج تک کسی ایک بھی دہشت گرد کو سزا نہیں مل سکی جسکی وجہ سے دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں۔آج پاکستان میں درباروں کے اندر حملے کئے جا رہے ہیں اور یہ حملے وہ طبقہ کر رہا ہے جو پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینا چاہتا ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو عدالت کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کیا جائے، ہمیں عدالتوں سے انصاف کی مکمل توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ادارہ اپنے آئینی اورقانونی دائرہ کار کے اندررہ کر کام کرے تو موجودہ سسٹم بچ سکتا ہے۔