پل چٹھہ سے قادر پور راں روڈ کی تعمیر سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہو گا: ملک رمضان راں
بدھلہ سنت‘مخدوم رشید(نامہ نگار) پی ٹی آئی کے سینئر رہنمااور یو سی کوٹھیوالا کے سابق کونسلر ملک رمضان راں نے کہا ہے کہ پل چٹھہ سے قادر پور راںبراستہ کوٹھیوالا روڈ کی تعمیر پی ٹی آئی حکومت کا اہم کارنامہ ہے ،اس سڑک کی تعمیر سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے ایم پی اے ملک واصف مظہر راںنے سڑک کی تعمیر کیلئے 35کڑور کا فنڈ منظور کروایاہے۔ اس موقع پرچوہدری احمد وقاص کلویا،اظہرخان،مظفر زرگر،حاجی تنویر سرسانہ،رضوان سرسانہ،فداحسین ہانس،ملک عرفان راں، ملک ندیم راں،احمد نواز راں ودیگر موجود تھے