وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی، وزیراعظم کا دورہ بلوچستان خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا معاشی و سماجی ترقی کے ذریعے صوبے کے عوام کا احساس محرومی دور کریں گے، آگے بڑھنے کے یکساں مواقعوں سمیت ترقی کے نئے عہد کا آغاز ہوگا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا معیشت کی بحالی بہت بڑی کامیابی ہے، بیرون ملک ترسیلات مسلسل پانچویں ماہ 2 ارب ڈالر سے اوپر ہیں، برآمدات اور صنعت بھی ترقی کی طرف گامزن ہے، ٹیکسٹائل اور تعمیرات میں لاکھوں لوگ نوکریوں پر لگے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38