کرونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے :صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین
لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے عوام کو سموگ سیزن میں زیادہ احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے اگر ہم سب نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا تو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری بلا ضرورت گھرو ں سے نہ نکلیں اورماسک کے استعما ل کو یقینی بنائیں،ایسی تمام سرگرمیوں سے اجتناب کریں جو ماحول کو آلودہ بنانے میں سازگار ثابت ہوتی ہیں۔