اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں اسکول بند، اسرائیل نے گذرگاہیں سیل کر دیں

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کے اسلامی جہاد کے رہ نما ابو العطا پرحملے اور ان کی شہادت کے بعد غزہ میں تمام اسکول بند کردیے گئے ۔ دوسری طرف اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی تمام سرحدی گذر گاہیں سیل کردی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت تعلیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کی بمباری کے بعد غزہ میں تمام اسکول بند کردیے گئے ۔وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ معتصم المیناوی کا کہنا تھا کہ منگل کے روز غزہ کی پٹی میں تمام اسکول بند کردیئے تھے۔ بدھ کے روز جزوی طور پر غزہ میں اسکول کھولے گئے۔ادھر دوسری طرف اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی تمام گذرگاہیں سیل کردی ہیں اور فلسطینی ماہی گیروں کے لیے شکار گاہ کا دائرہ بھی محدود کردیا ہے۔