اوپن مارکیٹ :ڈالر کی قیمت میں کمی

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت مزید 5 پیسے کم ہوگئی جس کے بعد ڈالر گذشتہ کئی ماہ کی نچلی ترین سطح پر آگیا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.40 روپے میں فروخت ہو ا جو کہ گذشتہ روز 155.45 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.50 روپے میں فروخت ہوا۔ گذشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کمی ہوئی تھی۔رواں سال جون سے لیکر اب تک ڈالر کی قیمت آٹھ روپے 60 پیسے کم ہوچکی ہے.