چین کے صدر شی جن پھنگ 11ویں برکس کانفرنس میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ گئے ہیں، برکس کانفرنس ابھرتاہوا مارکیٹ بلاک ہے،جس میں برازیل ،روس ،بھارت ،چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں کانفرنس برازیل کے دارالحکومت میں منعقد ہورہی ہے،جو دو دن جاری رہے گی،براسیلہ میں صدر شی برکس بزنس فورم کی اختتامی تقریب اوربرکس بزنس کونسل اور نیو ڈیویلپمنٹ بنک کے ساتھ برکس رہنماﺅں کے مذاکرات میں بھی شریک ہونگے۔صدر شی اپنے برازیلی ہم منصب جائے بالسو نیرو کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور دیگر ممالک کے رہنماﺅں سے بھی دوطرفہ تعلقات اور برکس فریم ورک کے اندر تعاون پر بات چیت کریں گے۔برازیل روانگی سے قبل صدر شی نے یونان کادورہ کیا تھا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024