یونان کے سابق وزیراعظم الیکس سپراس نے چین کے صدرشی جن پنگ سے ملاقات کی۔یونانی شہر ایتھنز میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر شی جن پنگ نے الیکس سپراس کے دور حکومت میں چین اور یونان کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی کوششوں کو خوب سراہا۔انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ کے لئے مالیاتی بحران سے نمٹنے میں یونانی حکومت اور عوام کی مثبت حمایت کرتا ہے، مجھے خوشی ہے کہ یونان نے مالیاتی بحران سے پیدا ہونے والی مشکلات کو دورکیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ چین اور یونان کی دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر یونان کے علاقائی نقل وحمل کا مرکز بننے کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے مفید ثابت ہوگی۔یونان کے سابق وزیراعظم نے مالیاتی بحران کو دور کرنے کے لئے چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اور میری سیاسی جماعت چینی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان تبادلے کو مضبوط بنائیں گے اور یونان چین تعلقات کو فروغ دیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38