مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کو مشروط کرنا غیرآئینی وغیرقانونی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نوازشریف کے فوری علاج میں رکاوٹ نہ بنے، نوازشریف کی صحت کے حوالے سے قانونی تقاضے پہلے ہی پورے ہوچکے ہیں، حکومت کونوازشریف کی صحت کولاحق سنگین خطرات کا قطعا احساس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کواب تک دومرتبہ اسٹیرائیڈزکی ہائی ڈوزدی جا چکی ہیں، اسٹیرائیڈزکی ہائی ڈوزبارباردینا نوازشریف کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ حکومت نوازشریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے جب کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کومشروط کرناغیرآئینی، غیرقانونی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹرزکی ہدایت کے مطابق ایئرایمبولینس نے آنا تھا، حکومتی موقف میں تاخیر کی وجہ سے ایئرایمبولینس کی آمد تاخیر کا شکارہورہی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024