پی سی بی کا اقبال امام کو قومی ویمنز ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی سی بی نے اقبال امام کو قومی ویمنز ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق بورڈحکام نے اقبال امام کو یہ عہدہ سونپنے پر اتفاق کیاہے، قومی ویمنز ٹیم کی اگلی سیریز ملائیشیا میں انگلینڈ کے خلاف ہے جس کے لیے نومبر کے آخری ہفتے میں پاکستانی ٹیم نے روانہ ہوناہے۔ اس کے بعد قومی ویمنز ٹیم آسٹریلیا میں ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کرے گی۔اقبال امام اس سے پہلے گرین شرٹس کے ساتھ عبوری ہیڈ کوچ کے طورپر ذمہ داریاں نبھارہے تھے۔