نیشنل گیمز : سمیع اللہ اور نجمہ پروین پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ بن گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پشاور میں 33 ویں نیشنل گیمز کے مقابلے جاری ہیں۔ویمنز والی بال مقابلوں میں ایچ ایس سی نے سندھ کو 0-3 سے شکست دی جبکہ واپڈا نے پنچاب کو 0-3 سے ہرا دیا۔ اتھلیٹکس ،شوٹنگ ،خواتین لانگ جمپ اور پول والٹ کے مقابلے بھی ہوئے، پول والٹ میں آرمی کی سدرہ بشیرنے 15 اعشاریہ 3 میٹر اونچی چھلانگ کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ بنایا۔100 میٹر ریس میں واپڈا کے سمیع اللہ اور نجمہ پروین نے پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹس کا اعزاز حاصل کرلیا، دونوں کی سو میٹر ریس میں پہلی پوزیشن رہی۔