یوایم ٹی سیالکوٹ کیمپس کے طلبا وطالبات کے وفد کا نوائے وقت آفس کا دورہ
لاہور(نیوز رپورٹر)یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سیالکوٹ کیمپس کے طلبا وطالبات کے وفد کا نوائے وقت آفس کا دورہ ،ڈائریکٹر ایڈمن کرنل (ر) ندیم احمد قادری نے طلبا کے وفدکو بریفنگ دی ،گزشتہ روز یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سیالکوٹ کیمپس کے طلبا وطالبات کے وفد نے نوائے وقت لاہور آفس کا دورہ کیا جس میں طلبا کو نوائے وقت،دی نیشن ،فیملی میگزین ،پھول اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کروایاگیا ،اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن کرنل (ر)ندیم قادری نے طلبا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ نوائے وقت گروپ نے اپنے قیام سے آج تک کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی اور نہ ہی کبھی اعلیٰ صحافتی اقدار پر آنچ نہیں آنے دی۔انہوں نے طلبا کو تاکید کی کہ وہ پوری یکسوئی سے تعلیم حاصل کریںتاکہ پاکستان ترقی یافتہ قوموں کی صف میں نمایاں مقام حاصل کر سکے کیونکہ وطن عزیز کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ اس مو قع پر چیف رپورٹر نوائے وقت لاہور ندیم بسرا،ہیڈ آف ٹیکنیکل اینڈ آئی ٹی قیصر ندیم اور ایچ آرمینیجر شفیق سلطان بھی موجود تھے۔