فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، نون لیگ اب نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے اور گارنٹی کا بندوبست کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے ،انہوں نے کہا کہ شریف فیملی میں مسلم لیگ کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے لیکن نون لیگ اب نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے اور گارنٹی کا بندوبست کرے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی مثال آصف زرداری اور کئی دیگر ملزمان بھی حاصل کرنا چاہیں گے بغیر کوئی پراسس اختیار کئے بھیجنا عملی طور پر ناممکن ہے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024