جنت نظیر وادی کشمیر میں آج کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 101 واں روز ہے ،وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت برقرار ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے بدترین غیرانسانی کرفیو اور لاک ڈاؤن کوآج 101 واں روز ہے ۔کئی کشمیری جوان آزادی کی راہ میں قربان ہو گئے۔ ،دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں،قابض بھارتی فوج نےکشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور وادی میں حالات تاحال کشیدہ ہیں اور وادی کا دنیا سے تعلق تاحال منقطع ہے جبکہ وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔ وادی میں بندش کے باعث رابطے منقطع ہیں ۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38