طالبان کے 3 قیدیوں کو 2 امریکی پروفیسرز کے بدلے رہا کیا: اشرف غنی
کابل (بی بی سی+ نیشن رپورٹ) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ حکومت نے طالبان کے تین قیدیوں کو 2 امریکی پروفیسرز کے بدلے رہا کیا ہے جن کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ ان دو امریکی پروفیسرز میں کیون کنگ اور ٹمودی شامل ہیں۔ افغان صدر نے ایک ٹی وی تقریر میں مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد یہ بھی تھا کہ طالبان کے ساتھ روبرو مذاکرات کیلئے راستہ ہموار کیا جا سکے۔ امریکی پروفیسروں نے ایک ویڈیو پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ سے اپیل کی تھی کہ ان کی محفوظ رہائی کیلئے معاہدہ کرایا جائے۔