فرانس میں زلزلے سے 4 افراد زخمی‘ شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی
پیرس (صباح نیوز)فرانس کے جنوبی علاقے اوویرگین روہونے الپس کے مونٹے لیمار علاقے میں درمیانے درجے کے زلزلہ کے جھٹکوں میں افراد زخمی ہو گئے۔ فرانس کے جیولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد کسی سونامی وارننگ کا اجرا نہیں کیا گیا اور تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔