امریکا کا عراق میں قبل ازوقت انتخابات اور مظاہرین کیخلاف تشدد روکنے کا مطالبہ
واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے عراقی حکام پر زوردیا ہے کہ وہ ملک میں قبل ازوقت پارلیمانی انتخابات منعقد کرائیں ، انتخابی اصلاحات کریں اور مظاہرین کے خلاف تشدد کو روک دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کے ایک بیان میں بتایاکہ امریکا یہ چاہتا ہے کہ عراقی حکومت مظاہرین کے خلاف تشدد کو روک دے۔صدر برہم صالح کے انتخابی اصلاحات کے وعدے کو پورا کرے اور قبل ازوقت انتخابات کرائے۔ امریکا کو مظاہرین ، کارکنان اور میڈیا کے خلاف حملوں پر گہری تشویش لاحق ہے۔وہ عراق میں انٹرنیٹ پر عاید پابندیوں پر بھی مشوش ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے۔