ایرانی مداخلت عراق کی صورتحال معمول پر لانے میں رکاوٹ ہے : وائٹ ہائوس
بغداد(این این آئی)عراق میں جاری مظاہروں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے مشن کیجانب سے پیش کردہ تجویز کے بعد وائٹ ہائوس بھی مذکورہ مشن ہم آواز بن گیا ہے۔ وائٹ ہائوس نے عراقی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مظاہرین کے خلاف تشدد کا سلسلہ روک دیا جائے،ایرانی مداخلت اور تہران نواز دھڑے عراق کو معمول کی حالت پر واپس نہیں آنے دینگے،بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ عراقی آئین پر نظرثانی اور ترمیم کرنے کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کریگا اور اسے ریفرنڈم میں شامل کرنے میں مدد دیگا،عراق میں حکام کیجانب سے مظاہرین، شہری کارکنان اور میڈیا نمائندوں کو نشانہ بنائے جانے اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی عائد کرنیکے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔