جاپان: ملازمت پیشہ خواتین کے چشمہ لگانے پر پابندی
ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک)جاپان کی مختلف کمپنیوں نے اپنے دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کیلئے لباس کے قوانین نافذ کردیے جس کے تحت ڈیوٹی کے دوران چشمہ لگانے اور ہیل والی سینڈل پہننے پر پابندی ہوگی۔ کمپنیوں نے یہ فیصلہ اچھا تاثر پیش کرنے کی وجہ سے کیا۔پابندی عائد ہونے کے بعد جاپان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔