ہانگ کانگ : پولیس کی فائرنگ، ایک شخص زخمی
ہانگ کانگ سٹی( آن لائن ) ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران چہرے پر ماسک پہن کر احتجاج کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گولی مار دی، جس کے بعد مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس واقعے کے براہ راست مناظر فیس بک پر بھی نشر کیے گئے۔گولی لگنے والا شخص ہسپتال میں زیر علاج ہے۔