غزہ کے قریب اسرائیلی فوج کی بڑے پیمانے پر مشقیں
مقبوضہ بیت المقدس ( آن لائن ) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے قریب شکول کے علاقے میں غزہ کی جنوبی سرحد کے ساتھ بڑے پیمانے پر مشقیںکیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز شروع ہونیوالی مشقیں شیڈول کا حصہ ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مشقوں کے دوران غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی بھاری نفری اور جنگی گاڑیوں کی آمدورفت دیکھی گئی۔