Waqt News
Thursday | December 05, 2019
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
Font

تازہ ترین

  • سندر پیچائی گوگل کی سرپرست کمپنی ’الفابیٹ‘ کے بھی سربراہ بن گئے
  • برطانیہ، نیٹو رہنماﺅں کی گفتگو وائرل، ٹرمپ نے ٹروڈو کو بہروپیا قرار دے دیا
  • مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس,17 دسمبر تک دلائل مکمل نہ ہوئے تو فیصلہ سنادیں گے: خصوصی عدالت
  • ٹرانزٹ ویزے میں توسیع اور تجدید نہیں ہوگی: متحدہ عرب امارات
  • بلال اشرف پاکستان کے سب سے پرکشش مرد قرار
  • امریکا میں 22 انچ تک برفباری سے ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • موڈیز نے پانچ پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم قرار دیدیا
  • پرچون سطح پر سرکاری نرخنا مے میں 16سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ،6میں کمی ، 7میں استحکام
  • سوڈان، سرامک فیکٹری میں دھماکے سے 23 افراد ہلاک
  • اسرائیلی الیکشن کمیشن کا تین ہفتوں میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ
  • دادو:کاروکاری کے الزام میں قتل کی گئی 10 سالہ گل سماں کی قبر کشائی مکمل
  • ابوبکر البغدادی کا نائب کرکوک سے گرفتار
  • قصورمیں بھائی نے بہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی
  • ابرار الحق کا گانا”چمکیلی“7 دسمبر کوریلیز ہو گا
  • میڈیا غلط خبروں سے دورہ برطانیہ کو گھٹا کر بتانے کی ہر ممکن کوشش کررہا:امریکی صدر
  • امریکا:ہوائی کے نیول شپ یارڈ میں فائرنگ،2افراد ہلاک
  • قوت گویائی سے محروم مداح نے عدنان صدیقی کا دل جیت لیا،وڈیو وائرل
  • افغانستان، حصول تعلیم کےلئے بچیوں کا والد کے ساتھ روزانہ 12 کلومیٹر کا سفر
  • بھارت، سکول کے بچوں کو دیئے جانے والے کھانے سے مرا ہوا چوہا برآمد
  • مقبوضہ وادی:غیر انسانی کرفیو 122 ویں روز داخل,سڑکیں سنسان,خوراک اور ادویات کی شدید قلت برقرار
  • چین میں 4.5 اور 4.9 شدت کے زلزلے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • چین، ماہی گیر کشتی ڈوبنے سے 4 افراد لاپتہ
  • فہد مصطفیٰ کی نعت پڑھتے ہوئے بنائی گئی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے فلسطینی معیشت کو 17 سال میں 50 ارب ڈالر کا نقصان
  • بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا، سردی کی شدت میں اضافہ
  • مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پوری قوم متحد ہے: شاہ محمود قریشی
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ ہو گا
  • ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد رہے گا
  • دادی کو یقین تھا میں ایک دِن ضرور چیمپئن بنوں گا: عامر خان
  • سابق انگلش کرکٹ کپتان باب ولس انتقال کر گئے

’’قانون سب کے لیے برابر‘‘ بنانے کی جستجو

Nov 13, 2019 9:23 AM, November 13, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
’’قانون سب کے لیے برابر‘‘ بنانے کی جستجو

ہاتھوں سے لگائی گرہیں ہیں۔ انہیں کھولنے کے لئے اپنے دانت استعمال کرنے کو مگر کوئی تیار نہیں ہے۔ نواز شریف سے اندھی نفرت میں مبتلا لوگوں کے علاوہ ہمارے لوگوں کی بے پناہ اکثریت تسلیم کرتی ہے کہ 70سال کی عمر کو چھوتے سابق وزیر اعظم ان دنوں سخت علیل ہیں۔دل کی بیماری انہیں برسوں سے لاحق ہے۔شوگر کا مرض بھی شدت اختیار کرچکا ہے۔عمر کے جس حصے میں وہ داخل ہوچکے ہیں وہاں ایسی بیماریاں قید میں مزید تکلیف دہ ہوجاتی ہیں۔انہیں بروقت علاج کی ضرورت ہے۔

ضرور پڑھیں: بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا، سردی کی شدت میں اضافہ

نواز شریف کے خاندان کا اصرار ہے کہ مناسب علاج اسی صورت میسر ہوسکتا ہے اگر جدید ذرائع کے استعمال سے تشخیص ہوسکے کہ ان کے خون میں مدافعت پیدا کرنے والے خلیے یکایک کمزور ہونا کیوں شروع ہوگئے۔ پاکستان میں یہ تشخیص ابھی تک ہو نہیں پائی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ انہیں علاج کے لئے تین ماہ کی ضمانت دے چکی ہے۔مناسب ہوگا کہ انہیں ان دنوں بیرون ملک بھیج کر تشخیص اور علاج کا بندوبست ہو۔ عمران خان اپنے سرمگر یہ ’’تہمت‘‘ لینے کو تیار نہیں کہ ا نہوں نے سپریم کورٹ کے ہاتھوں نااہل قرار پائے نواز شریف کو جنہیں احتساب عدالت نے کرپشن کے ایک کیس میں جیل بھیج رکھا ہے بظاہر کسی "Deal"کی وجہ سے بیرون ملک جانے دیا جائے۔ احتساب والوں کو بھی اپنے ’’مشن‘‘ پر کاربند رہنا ہے۔انصاف فراہم کرنے والے اداروں کو ’’قانون سب کے لئے برابر‘‘ دکھانا ہے۔نواز شریف ان کی نظر میں فقط ایک ’’مجرم‘‘ ہیں۔انہیں ’خصوصی رعایت‘‘ دینے کو آمادہ نہیں ہورہے۔کسی شخص کو ECLکی فہرست سے نکالنا ان کی دانست میں وفاقی کابینہ کا صوابدیدی حق ہے۔وفاقی حکومت جانے اور نواز شریف۔’’سیاسی وجوہات‘‘ کی بناء پر عمران خان صاحب شاید نواز شریف صاحب کا نام ECLسے ہٹانے کو راضی ہوجائیں۔مجبوری ان کی مگر یہ ہے کہ وہ ’’دو نہیں ایک پاکستان‘‘ بنانے کا عدہ کرتے رہے ہیں۔’’چوروں اور لٹیروں‘‘ کو انہیں ’’نشانِ عبرت‘‘ بنانا ہے۔اس ضمن میں کسی کو NROدینے کو ہرگز تیار نہیں۔وہ تیار ہوبھی جائیں تو PTIکے پنجابی محاورے والے ’’اونترے منڈے‘‘ بھی ہیں۔وہ دہرائے چلے جارہے ہیں کہ پاکستان کی جیلوں میں ہزاروں سزا یافتہ قیدی سنگین امراض کا شکار بھی ہیں۔انہیں علاج کے لئے عام ادویات بھی وستیاب نہیں۔ ’’مجرم‘‘ نواز شریف کے ساتھ ’’امتیازی سلوک‘‘ کیوں برتا جائے۔عمران خان صاحب کی آسانی کے لئے کہانی یہ پھیلائی گئی کہ نواز شریف نے ’’بیماری کے نام پر‘‘ اپنی رہائی اور بیرون ملک روانگی کے لئے خفیہ انداز میں اپنے ’’جرائم‘‘ کا اعتراف کرلیا ہے۔ان جرائم کا ’’کفارہ‘‘ وہ بھاری رقوم کی ادائیگی کے ذریعے کرنے کو تیار ہیں۔ ساتھ ہی مگر یہ بھی چاہتے ہیں کہ ’’ریکارڈ‘‘ پر یہ بات نہ آئے کہ انہوں نے ’’کفارے‘‘ کی رقم ادا کی۔یوں محسوس ہوجیسے ان کے کسی ’’غیر ملکی دوست‘‘ نے حکومتِ پاکستان کو ’’’قرضِ حسنہ‘‘ کی صورت یاسرمایہ کاری کے لئے بھاری بھرکم رقم فراہم کردی۔مصیبت مگر یہ آن پڑی ہے کہ ہماری معیشت کو جنونی انداز میں ان دنوں Documentکیا جارہا ہے۔قومی خزانے پر IMFنے اپنے نگہبان بٹھارکھے ہیں۔’’کفارے‘‘ کی رقم چھپائی نہیں جاسکتی۔ FATFکو اس رقم کے بارے میں کیا بتایا جائے گا جو ہمارے کئی ’’باخبر‘‘ مشہور ہوئے دوستوں کے بقول 14بلین ڈالر کی حد کو چھوچکی ہے۔

آج کے مابعدازحقائق(Post Truth)دور میں لوگ ملین اور بلین میں فرق پر غور کرنے ہی کو تیار نہیں۔نواز شریف سے 14بلین ڈالر وصول کرنے کے امکان کا ذکر کرتے ہوئے ’’باخبر‘‘ صحافی یہ حقیقت فراموش کردیتے ہیں کہ پاکستان کو کڑی شرائط کے عوضIMFنے تین سالوں میں فقط 6بلین ڈلر مہیا کرنے کا وعدہ کررکھا ہے۔ 22کروڑ کی آبادی والا ملک جو عالم اسلام کی واحد ’’ایٹمی قوت‘‘ بھی ہے عالمی معیشت کے حتمی نگہبانوں سے تمام تر کاوشوں کے باوجود صرف 6بلین ڈالر کی فراہمی کو یقینی بناپایا۔ وہ بھی قسطوں میں۔ نواز شریف بے تحاشہ امیرہوں گے۔14ارب ڈالر یکمشت مگر دُنیا کا امیر ترین شخص بھی ادا نہیں کرسکتا۔ ’’کفارے‘‘ والی کہانی لہذا رش نہ لے پائی۔ ’’ڈبہ‘‘ فلم ثابت ہوئی۔ نواز شریف کو اس تناظر میں بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی تو NROکے سوا اس کے لئے کوئی معقول ترکیب ایجاد کرنا ممکن ہی نہیں۔عمران خان صاحب کو لیکن سمجھایا جارہا ہے کہ اگر انہوں نے نواز شریف کو NROدے دیا تو 22سال کی جدوجہد سے انہوں نے جو بیانیہ بنایا ہے فی الفور زمین بوس ہوجائے گا۔ ’’کپتان‘‘ دیگر سیاست دانوں کی طرح ’’سمجھوتے‘‘ کرتا نظر آئے گا۔ ان کے شیدائی مایوس ہوجائیں گے۔ جولائی 2018کے انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دینے والوں کی بے پناہ اکثریت ان دنوں ویسے بھی کسادبازاری،بیروزگاری اور مہنگائی سے بہت پریشان ہے۔ عمران خان صاحب کا اس کے باوجود ساتھ چھوڑنے کو فقط اس لئے آمادہ نہیں کیونکہ وہ ’’سخت گیر‘‘ اقدامات کے ذریعے ملک سنوارنے کی لگن میں مصروف نظر آرہے ہیں۔’’وقت اچھا بھی آئے گا‘‘ کی امید کے ساتھ ان دنوں کی پریشانیاں برداشت کررہے ہیں۔نواز شریف جیسے ’’قدآور مجرموں‘‘ کو رعایتیں ملنا شروع ہوگئیں تو معاشی مشکلات سے پریشان ہوئے پرستار ناراض ہوجائیں گے۔اندھی نفرت وعقید ت کا دور ہے۔کئی بار اس کالم میں فرانس کے البرٹ کامیوکی مشہور کتاب The Rebelکا تذکرہ کیا ہے۔کامیو جو بہت عرصے تک بے تحاشہ’’انقلابی‘‘ رہا اپنی عمر کے Matureزمانے میں داخل ہوتے ہی ’’انقلاب‘‘ کی بابت مشکل سوالات اٹھانا شروع ہوگیا تھا۔ ’’انقلاب فرانس‘‘ کو اس نے اپنے سوالات سے ’’’ہجوم کی وحشت‘‘ قرار دیا۔ اس کی دانست میں اشرافیہ سے نفرت میں مبتلا ہجوم نے ’’انقلاب فرانس‘‘ کے دوران اجتماعی طورپر جنونی سفاکیت کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس سفاکیت کو کامیو نے Crimes of Reasonقرار دیا۔ وہ ’’’سخت گیری‘‘ جو فقط غصے پرمبنی نہیں ہوتی۔ بہت سوچ بچار کے بعد معاشرے کو ’’انصاف‘‘ مہیا کرنے کے نام پر گھڑے دلائل۔وطنِ عزیز میں 2008سے ’’قانون کو سب کے لئے برابر‘‘ بنانے کی جستجو ہورہی ہے۔ اس جستجو کی بدولت ’’حیف ہے اس قوم پہ‘‘ کی دہائی مچاتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو وزارتِ عظمیٰ سے فارغ کیا گیا۔ اپریل 2016میں پانامہ دستاویزات منکشف ہوجانے کے بعد نواز شریف اور ان کے خاندان کو بہت تواتر سے ’’مافیا‘‘ ٹھہرایا گیا۔’’مافیا‘‘ کہلاتے افراد ’’رحم‘‘ کے مستحق نہیں ہوتے۔ نواز شریف کو تھوڑی رعایت فراہم کرنے میں ’’مافیا‘‘ والا بیانیہ آڑے آرہا ہے۔ حل مگر نکالنا ہوگا کیونکہ وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا۔شاید یہ کالم چھپنے تک کوئی Win-Winفارمولا نکل آئے۔ عمران خان صاحب کا وعدہ تھا کہ ’’میں انہیں رلائوںگا‘‘ اب تک وہ یہ وعدہ وفا کرتے نظر آئے ہیں۔شہباز شریف اور نواز شریف کے نام سے منسوب ہوئی پاکستان مسلم لیگ کے سنجیدہ اور تجربہ کار رہ نما خاموشی سے داد فریاد ہی میں تو مصروف ہیں۔ نواز شریف کو ’’عبرت کا نشان‘‘ بنانے کے خواہش مند یہ کیوں نہیں سوچ رہے کہ ا نہیں احتساب کی’’عملی مثال‘‘ بنانے کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ زندہ رہیں۔جیل میں احتساب عدالت سے ملی سزا کو ہم سب کے روبرو بھگتیں۔ اس"Noble Cause"کے حصول کے لئے زیادہ بہتر ہے کہ انہیں صحت یاب دکھانے کا ہر ممکن بندوبست ہو اور وہ تشخیص وعلاج کے بعد دوبارہ جیل چلے جائیں۔ 2019میں بھی ہم اس سوچ سے کیوں جڑے ہوئے ہیں جہاں ’’انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے والے‘‘ شہنشاہ مجرموں کو کنوئیں میں پھینک کر بھول جایا کرتے تھے۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

نصرت جاوید

نصرت جاوید


مشہور ٖخبریں
  • کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی ...

    May 21, 2018 | 15:55
  • تین عورتیں! تین کہانیاں!

    Aug 12, 2011
  • وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر ...

    Jun 12, 2018
  • زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح ...

    Dec 14, 2017
متعلقہ خبریں
  • پی ٹی آئی وفد کی ایم کیو ایم مرکز آمد،آرمی ایکٹ میں ترمیم ...

    Dec 01, 2019 | 19:12
  • خیبرپختونخوا: صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا 900 ارب روپے کا بجٹ ...

    Jun 18, 2019 | 19:21
  • پاکستانی اور بھارتی وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی ملاقات

    May 22, 2019 | 21:25
  • پرچون سطح پر سرکاری نرخنا مے میں 16سبزیوں کی قیمتوں میں ...

    Dec 05, 2019 | 12:23
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سندر پیچائی گوگل کی سرپرست کمپنی ’الفابیٹ‘ کے بھی سربراہ ...

    Dec 05, 2019 | 12:41
  • برطانیہ، نیٹو رہنماﺅں کی گفتگو وائرل، ٹرمپ نے ٹروڈو کو ...

    Dec 05, 2019 | 12:35
  • مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس,17 دسمبر تک دلائل مکمل نہ ہوئے ...

    Dec 05, 2019 | 12:35
  • ٹرانزٹ ویزے میں توسیع اور تجدید نہیں ہوگی: متحدہ عرب امارات

    Dec 05, 2019 | 12:32
  • بلال اشرف پاکستان کے سب سے پرکشش مرد قرار

    Dec 05, 2019 | 12:29
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • جنرل عاصم باجوہ کا نیا منصب، سی پیک کا خوش حال ...

    Dec 05, 2019
  • قومی اسمبلی کا 17 واں سیشن، ہنگامہ ہوا نہ شور ...

    Dec 05, 2019
  • جناب وزیراعظم ایک نظر ادھر بھی!!!!!

    Dec 05, 2019
  • اپوزیشن کی ’’مجبوریوں‘‘ سے لطف اندوز ہوتی ...

    Dec 05, 2019
  • سچ کون بولے

    Dec 05, 2019
  • 1

    عوام کو اقتصادی استحکام کے ثمرات پہنچا کر ہی مطمئن کیا جاسکتا ہے

  • 2

    قانون سازی کیلئے وسیع تر اتفاق کی ضرورت

  • 3

    نیو یارکر کی بھارتی مظالم پر چشم کشا رپورٹ

  • 4

    اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت

  • 5

    حکومت اب اقتصادی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑے

  • 1

    جمعرات ‘ 7؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 5؍ دسمبر 2019ء

  • 2

    بدھ ‘ 6؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 4؍ دسمبر 2019ء

  • 3

    منگل ‘ 5؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 3؍ دسمبر 2019ء

  • 4

    پیر ‘ 4؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 2 دسمبر 2019ء

  • 5

    اتوار‘ 3؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ یکم دسمبر 2019ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • طلبہ یونین بحالی

    Dec 05, 2019
  • بتوں سے تجھ کو امیدیں خدا سے نومیدی

    Dec 05, 2019
  • تعلیم میں سابقہ تباہ کاریوں کا ادراک کیجئے

    Dec 05, 2019
  • ترک صدر اردگان کا شکوہ اور علامہ اقبال

    Dec 05, 2019
  • آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ ماہرین کی نظر میں

    Dec 04, 2019
  • اِنج رَب نہ ہووے راضی

    Dec 05, 2019
  • کرتارپور کوریڈور، بھارتی حکمران خوفزدہ کیوں؟

    Dec 05, 2019
  • شیش محل کے پتھر

    Dec 05, 2019
  • کشمیر اور عالمی رویہّ

    Dec 05, 2019
  • ماں جی

    Dec 05, 2019
  • 1

    وزیر اعلیٰ تحریک پاکستان کے کارکن کی فریاد سنیں

  • 2

    ڈاکٹر ز یا میڈیسن کمپنیوں کے ایجنٹ

  • 3

    سوئی گیس بھی غائب ہونے لگی

  • 4

    ’’خواہشات کا کشکول‘‘

  • 5

    ایل ٹی سی بسوں کی تعداد بڑھائیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    انوکھا سخی۔۔۔

  • 2

    دوسروں کے کام آنا

  • 3

    جن کیلئے فرشتے دعا کرتے ہیں(۲)

  • 4

    جن کیلئے فرشتے دعاکرتے ہیں

  • 5

    اللہ خوش ہوتا ہے

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    عزت اور وقار

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    قوم کی سلامتی اور حفاظت

  • 5

    مطلب

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    تاجِ سرِ دارا

  • 3

    مذہب اور سائنس

  • 4

    صفتِ سَیلِ

  • 5

    مقابلے

منتخب
  • 1

    یہ نہ ہُوا تو ’’کچھ نہ کچھ‘‘ ہو کر رہے گا

  • 2

    ’’جیہڑا جتے اوہدے نال‘‘

  • 3

    ولیم کی ’’انارکی‘‘ اور طلبہ کی تحریک

  • 4

    پاکستان میں ٹماٹر مہنگے،گردوارہ گرو نانک آنیوالے یاتری ٹماٹر بھارت سے خرید لائے

  • 5

    عدلیہ بحالی تحریک اور اسکے ’’ثمرات‘‘

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    طاہر القادری نے عوامی انقلاب کونسل بنانے، جولائی میں وطن واپسی کا اعلان کردیا

  • 2

    10 جنوری تک انتخابی اصلاحات ورنہ اسلام آباد کی طرف ملین مارچ ہو گا: طاہر القادری

  • 3

    تیز ہوا، بارش سے بھگدڑ، عمران خطاب مکمل کئے بغیر چلے گئے ‘لوگ کرسیاں اٹھا کر لے ...

  • 4

    دوبارہ عدالت نہیں جا¶ں گا، خورشید شاہ نے متعلقہ ریکارڈ دینے کا وعدہ کیا تھا: طاہر ...

  • 5

    گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے امیدوار کی اہلیہ کے محافظوں نے نوجوان کو قتل کر دیا

  • 1

    کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی کی لہر جمعرات تک جاری ...

  • 2

    تین عورتیں! تین کہانیاں!

  • 3

    وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر نظرثانی

  • 4

    زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیا

  • 5

    ہریانہ:شادی کی پہلی سیلفی زندگی کی آخری تصویر ثابت ہوئی

E-Paper - The Nation
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2019 | Nawaiwaqt Group